لمحہ لمحہ میں گزار آیا ہوں
V. Sudhakar Raoلمحہ لمحہ میں گزار آیا ہوں
زیست کا قرض اتار آیا ہوں
شبنم آلود سحر کی ضو سے
شب فرقت کو سنوار آیا ہوں
اک غبارہ سا گیا تھا میں وہاں
لوٹ کر مشت غبار آیا ہوں
مختصر عمر یہاں تک تھی مری
جیسے اک رات گزار آیا ہوں
Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →
لمحہ لمحہ میں گزار آیا ہوں
زیست کا قرض اتار آیا ہوں
شبنم آلود سحر کی ضو سے
شب فرقت کو سنوار آیا ہوں
اک غبارہ سا گیا تھا میں وہاں
لوٹ کر مشت غبار آیا ہوں
مختصر عمر یہاں تک تھی مری
جیسے اک رات گزار آیا ہوں