Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جو وہ مرے نہ رہے میں بھی کب کسی کا رہا

Kaifi Azmi (1919–2002)

جو وہ مرے نہ رہے میں بھی کب کسی کا رہا

بچھڑ کے ان سے سلیقہ نہ زندگی کا رہا

لبوں سے اڑ گیا جگنو کی طرح نام اس کا

سہارا اب مرے گھر میں نہ روشنی کا رہا

گزرنے کو تو ہزاروں ہی قافلے گزرے

زمیں پہ نقش قدم بس کسی کسی کا رہا