Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ہر شے کی بس تب تک قیمت ہوتی ہے

Vibha Jain 'Khwaab'

ہر شے کی بس تب تک قیمت ہوتی ہے

جب تک آپ کو اس کی ضرورت ہوتی ہے

دل کو ہم نے سمجھایا تھا خوب مگر

سوچ سمجھ کر کب یہ محبت ہوتی ہے

بے شک وہ کچھ لوگ کمال کے ہوتے ہیں

جن پہ دکھ کی خاص عنایت ہوتی ہے

رونا بھی اب تو ہم پر آسان نہیں

اشکوں کو اب ہم سے وحشت ہوتی ہے

اکثر پیار سمجھ لیتے ہیں لوگ جسے

پیار نہیں ہوتا ہے عادت ہوتی ہے