Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کتنی عجیب بات ہے تیرے بنا مجھے

Habib.I.Kinkhabwala

کتنی عجیب بات ہے تیرے بنا مجھے

ہر چیز لطف دینے لگی ہے ذرا مجھے

آخر گناہ کر کے دکھانا پڑا مجھے

یہ لوگ تو سمجھنے لگے تھے خدا مجھے

تیرے لیے بھی غیب سے آیا ہے کوئی کیا

جو تو بھی کر رہی ہے یوں بے آسرا مجھے

مرنے کی جستجو تو مجھے بھی نہیں مگر

ظالم نے دے دیا ہے ترا واسطہ مجھے

میں کوڑیوں کے دام پہ آیا ہوں بیچ کر

سودا یہ عشق کا بڑا مہنگا پڑا مجھے