Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

گاؤں کی مٹی ہوا پانی کے ساتھ

Yash Trivedi (b. 1995)

گاؤں کی مٹی ہوا پانی کے ساتھ

کٹ رہی ہیں چہٹیاں نانی کے ساتھ

ابتدا کی جب تمہارے نام سے

بن گئے سب کام آسانی کے ساتھ

اور کاموں میں سمجھ داری سہی

عشق میں کرتا ہوں نادانی کے ساتھ

اور پھر آخر میں بچوں یوں ہوا

مر گیا راجہ بھی اس رانی کے ساتھ