Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

خواہش وصل نے عشاق کو رسوا رکھا

Raeesuddin Tahoor Jafri

خواہش وصل نے عشاق کو رسوا رکھا

حسن نے دل کش و خوش رنگ سراپا رکھا

اپنے کردار کے داغوں کو چھپانے کے لیے

میرے اعمال پہ تنقید کو برپا رکھا

میرے ناکردہ گناہوں کی نمائش کے لیے

مجھ کو زنداں میں لگا کر بڑا تالا رکھا

صاف انکار نہ کرنے کے بدل ظالم نے

میری دل بستگی کو وعدۂ فردا رکھا

کون سی چیز گرانی کی بلندی پہ نہیں

خون ناحق مگر اس دور نے سستا رکھا

کر کے محروم انہیں آب رواں سے ہم نے

نام بے آب گزر گاہوں کا دریا رکھا

اپنے قد سے مرا قد دیکھا نکلتا جو طہورؔ

کر کے سر میرا قلم اپنا سر اونچا رکھا