دیکھو کیا دیوانہ ہے
Vigyan Vrat (b. 1943)دیکھو کیا دیوانہ ہے
اپنا آپ نشانہ ہے
یوں تو ساتھ زمانہ ہے
پر خود سے بیگانہ ہے
اس کو کیا سمجھاؤ گے
وہ خود ایک سیانا ہے
وہ اتنے دن بعد ملا
مشکل سے پہچانا ہے
تم سے گھر کہلاتا تھا
اب تو صرف گھرانا ہے
Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →
دیکھو کیا دیوانہ ہے
اپنا آپ نشانہ ہے
یوں تو ساتھ زمانہ ہے
پر خود سے بیگانہ ہے
اس کو کیا سمجھاؤ گے
وہ خود ایک سیانا ہے
وہ اتنے دن بعد ملا
مشکل سے پہچانا ہے
تم سے گھر کہلاتا تھا
اب تو صرف گھرانا ہے