Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کعبۂ دل میں رونما ہیں آپ

Bal Mukund Besabr (1812–1885)

کعبۂ دل میں رونما ہیں آپ

بخدا بت نہیں خدا ہیں آپ

نہ خفا مجھ سے ہو تو ہے یہ عرض

کہ بھلا مجھ سے کیوں خفا ہیں آپ

مانگتے ہیں خدا سے آپ کو سب

میری دانست میں دعا ہیں آپ

کس مسیحا کے درد الفت میں

میاں بیصبرؔ مبتلا ہیں آپ