Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

خواب میں بھی نہ یہ خیال ہوا

Bal Mukund Besabr (1812–1885)

خواب میں بھی نہ یہ خیال ہوا

کہ مرا یار سے وصال ہوا

ضعف سے اب یہ اپنا حال ہوا

کہ بیاں ضعف کا محال ہوا

مے کشی کو حرام کہتا ہے

خون زاہد ہمیں حلال ہوا

ہوں میں پامال مثل تازہ نہال

ہو کے پیدا میں کیا نہال ہوا

پاؤں پکڑا تھا بہر عذر گناہ

اس کو کچھ اور احتمال ہوا