Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

تجھ سا نہیں جہان میں خوں ریز دوسرا

Bal Mukund Besabr (1812–1885)

تجھ سا نہیں جہان میں خوں ریز دوسرا

پیدا ہوا کہاں سے تو چنگیز دوسرا

سینے میں میرے ہے جو دل داغ دار عشق

یہ شمس دوسرا ہے یہ تبریز دوسرا

غالب کو کیوں ظہوریٔ ثانی نہ جانیے

دلی کو کیوں سمجھیے نہ ترشیز دوسرا

تیرا لب اور میرا لب جام اور ہے

ہے ایک پر شکر نمک آمیز دوسرا