Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

وہ جتنی خود نمائی کر رہا ہے

Naeem Akhtar Khadimi

وہ جتنی خود نمائی کر رہا ہے

خود اپنی جگ ہنسائی کر رہا ہے

ذرا سا جوش کیا دریا میں آیا

سمندر کی برائی کر رہا ہے

ذرا ہم نے زباں کیا بند کر لی

زمانہ لب کشائی کر رہا ہے