Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اپنی ہستی میں سمٹتی جا رہی ہوں

Yasmin Husaini Zaidi Nikhat

اپنی ہستی میں سمٹتی جا رہی ہوں

ساری دنیا سے میں کٹتی جا رہی ہوں

ریت پر لکھے ہوئے اک نام جیسی

میں ہوا کے ساتھ مٹتی جا رہی ہوں

دیکھ کر فوج رقیباں گامزن میں

راستے سے خود ہی ہٹتی جا رہی ہوں

زیست کا تھی میں مکمل اک فسانہ

کس لئے قسطوں میں بٹتی جا رہی ہوں