Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

گڑیا کی شادی

امین حزیں سیالکوٹی

گڑیا ہماری جوان ہے

اب اس کی شادی کا دھیان ہے

اچھا سا گڈا دکھاؤ جی

رشتہ کوئی اچھا لاؤ جی

گڑیا ہے اٹھارہ سال کی

مالک ہے حسن و جمال کی

تعلیم بھی اس نے پائی ہے

اور محنتی انتہائی ہے

گڈا ہو اکیس سال کا

خوش خلق اچھے خیال کا

گورا ہو یا سانولا ہو وہ

کیا دیکھنا اس کے رنگ کو

کرتا نہ ہو وہ نشہ کوئی

کرتا ہو دھندہ یا نوکری

پاؤں پہ اپنے کھڑا ہو وہ

اچھا سنبھالے جو بیوی کو

ہو فکر اس کو سماج کی

اور اپنے بھی کام کاج کی

لالچ کبھی نہ ہو جہیز کی

ایسا کوئی گڈا لاؤ جی

گڑیا کا حق جو ادا کرے

اپنے برابر کا درجہ دے

ہر بات اگر تم نے مان لی

ٹھہرا لو تاریخ عقد کی