Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ہم کو یاں در در پھرایا یار نے

شاہ نیاز احمد

ہم کو یاں در در پھرایا یار نے

لا مکاں میں گھر بنایا یار نے

آپ اپنے دیکھنے کے واسطے

ہم کو آئینہ بنایا یار نے

اپنے اک ادنیٰ تماشے کے لئے

ہم کو سولی پر چڑھایا یار نے

آپ چھپ کے ہم کو کر کے روبرو

خوب ہی رسوا کرایا یار نے

آپ تو بت بن کے کی جلوہ گری

اور ہمیں کافر بنایا یار نے