Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ہم نے تو اجاڑ اور بستی دیکھی

قاسم علی خان آفریدی

ہم نے تو اجاڑ اور بستی دیکھی

دنیا کی سبھی بلند اور پستی دیکھی

صورت پہ خیال اپنی آیا جس دم

یک لحظہ حباب وار پستی دیکھی

کتنوں کے معاش کی درستی دیکھی

کتنوں کی بہ خانہ فاقہ مستی دیکھی

دنیا ہے بسان قحبہ خوش دل غمگیں

روتی ہے کبھی کبھی تو ہنستی دیکھی

جس دست کی میں دراز دستی دیکھی

اس دست کی آخرش شکستی دیکھی

جس نے بستم کیا مکاں کو تعمیر

دیوار پھر اس مکاں کی کھسکتی دیکھی

با وصف عیاں ہے لیک بعضی خلقت

اس شوخ کی دید کو ترستی دیکھی

یہ طرفہ ہے ماجرا کہ کعبۂ دل میں

آفریدیؔ کی ہم نے بت پرستی دیکھی