Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ہنر سے نیاریوں کے حال یہ ظاہر ہوا ہم کو

Haidar Ali Aatish (1778–1847)

ہنر سے نیاریوں کے حال یہ ظاہر ہوا ہم کو

مقدر میں جو دولت ہو تو زر ہو خاک سے پیدا

سحر سے شام تک چلتی ہیں لاتیں وصل کی شب میں

محبت کی ہے کس گستاخ کس بیباک سے پیدا

کیا ہے اپنے غنچے سے دہن میں تونے جو اس کو

شمیم گل ہوئی ہے ریشہ مسواک سے پیدا

عزیز از جان نہ رکھیں داغ زلف و خط کیوں کر

یہ گل ہم نے کیے ہیں کس خس و خاشاک سے پیدا