Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ہمیں یاد آوتی ہیں باتیں اس گل رو کی رہ رہ کے

Shah Hatim (1699–1783)

ہمیں یاد آوتی ہیں باتیں اس گل رو کی رہ رہ کے

نہیں ہیں باغ میں مشتاق ہم بلبل کے چہ چہ کے

کرے گا قتل کس کو دیکھیے وہ تیغ زن یارو

چلا آتا ہے اپنے ہاتھ میں قبضے کو گہہ گہہ کے

نشا ایسا ہوا اس کی نگہ کا جو نہیں تھمتے

ہمارے اشک جاتے ہیں چلے چشموں سے بہہ بہہ کے

ہم اس کا مسکرانا یاد کر رو رو کے ہنستے ہیں

نہیں مشتاق اب بازار کے خندوں کے قہہ قہہ کے

سخن میں فخر اپنا بن کیے رہتا نہیں ناجیؔ

اسے سمجھائے حاتمؔ کس طرح اشعار کہہ کہہ کے