Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ہوئے تھے بھاگ کے پردے میں تم نہاں کیونکر

میر تسکین دہلوی

ہوئے تھے بھاگ کے پردے میں تم نہاں کیونکر

وہ پہلی وصل کی شب شوخیاں تھیں ہاں کیونکر

فلک کو دیکھ کے کہتا ہوں جوش وحشت میں

الٰہی ٹھہرے مری آہ کا دھواں کیونکر

تمہارے کوچے میں اس ناتواں کا تھا کیا کام

مجھے بھی سوچ ہے آیا ہوں میں یہاں کیونکر

زباں ہے لذت بوسہ سے بند اے ظالم

مزہ بھرا ہے جو دل میں کروں بیاں کیونکر

شب وصال سے شکوے ہزاروں ہیں جی میں

الٰہی بند رہے گی مری زباں کیونکر