Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

یا رب نہ ہند ہی میں یہ ماٹی خراب ہو

بیاں احسن اللہ خان

یا رب نہ ہند ہی میں یہ ماٹی خراب ہو

جا کر نجف میں خاک در بو تراب ہو

سایہ کرے وہ لطف سے سایہ جسے نہ تھا

جس وقت روز حشر میں گرم آفتاب ہو

حاصل ہو اس نفس کو صفت مطمئنہ کی

پیش اس سے ارجعی کا ادھر سے خطاب ہو

جب چشم بستگی ہو مجھے اس جہان میں

آنکھوں کے سامنے وہی عالی جناب ہو

اے یار یاں تو منہ نہ دکھایا کبھو ہمیں

ایسا نہ ہو کہ واں بھی بیاںؔ سے حجاب ہو