Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

یوں چلتے ہیں لوگ راہ ظالم

Mushafi Ghulam Hamdani (1751–1824)

یوں چلتے ہیں لوگ راہ ظالم

کوئی چال ہے یہ بھی آہ ظالم

اوروں کی طرف تو دیکھتا ہے

ایدھر بھی تو کر نگاہ ظالم

ہے راست تو یہ کہ میں نہ دیکھا

تجھ سا کوئی کج کلاہ ظالم

کچھ رحم بھی ہے تری جفا سے

اک خلق ہے داد خواہ ظالم

کس واسطے بولتا نہیں تو

کیا مجھ سے ہوا گناہ ظالم

اے مصحفیؔ دل کہیں نہ دیجے

ہوتی ہے بری یہ چاہ ظالم