Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

یوں ہی گر عدو کی غلامی کریں گے

نسیم بھرتپوری

یوں ہی گر عدو کی غلامی کریں گے

وہ حاصل بڑی نیک نامی کریں گے

کریں گے دلیلیں وہاں خوب ناصح

انہیں کو ہم اپنا پیامی کریں گے

اجازت بھی دے ان کو تنگی دہن کی

وہ کس منہ سے شیریں کلامی کریں گے

عدو نے کیا غسل صحت سنا ہے

وہ جلسہ بڑا دھوم دھامی کریں گے

علیؔ کا وسیلہ ہے دونوں جہاں میں

نسیمؔ اور ہم کس کو حامی کریں گے