Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

یہ مجھ سے نہ پوچھ تو نے کیا کیا دیکھا

احمد حسین مائل

یہ مجھ سے نہ پوچھ تو نے کیا کیا دیکھا

یا رب جو کچھ نظر نے دیکھا دیکھا

خود ہی کو ٹٹولنے کی نوبت آئی

اچھا میں نے ترا تماشا دیکھا