Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

آتش تب نے کی ہے تاب شروع

Qaem Chandpuri (1722–1793)

آتش تب نے کی ہے تاب شروع

تو بھی کر دیدۂ پر آب شروع

کیوں نہ ابتر ہو آنسوؤں سے چشم

کی ہے لڑکوں نے یہ کتاب شروع

شب میں چاہا کروں کچھ اس سے سوال

بن سنے ہی کیا جواب شروع

سرفۂ خشک بھی ہے اک حیلہ

کرنی زاہد کو تھی شراب شروع

نام سنتے ہی اس کا بس قائمؔ

پھر کیا تو نے اضطراب شروع