Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جمع ہیں سارے مسافر نا خدائے دل کے پاس

پنڈت ہری چند اختر

جمع ہیں سارے مسافر نا خدائے دل کے پاس

کشتیٔ ہستی نظر آتی ہے اب ساحل کے پاس

سارباں کس جستجو میں ہے یہاں مجنوں کہاں

اب بگولا بھی نہ بھٹکے گا ترے محمل کے پاس

ابتدائے عشق یعنی ایک مہلک حادثہ

آ گئی ہستی یکایک موت کی منزل کے پاس

نعمتوں کو دیکھتا ہے اور ہنس دیتا ہے دل

محو حیرت ہوں کہ آخر کیا ہے میرے دل کے پاس

یہ ترے دست کرم کو کھینچ لے گا ایک دن

اے خدا رہنے نہ دے دست دعا سائل کے پاس