Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

حسن پر ہے خوب رویاں میں وفا کی خو نہیں

Shah Mubarak Abru (1683–1733)

حسن پر ہے خوب رویاں میں وفا کی خو نہیں

پھول ہیں یہ سب پہ ان پھولوں میں ہرگز بو نہیں

حسن ہے خوبی ہے سب تجھ میں پہ اک الفت نہیں

اور سب کچھ ہے پہ جو ہم چاہتے ہیں سو نہیں

گھر اجالا تم کوں کرنا ہو اگر احسان کا

تو دیا جو کچھ کے ہو پھر نام اس کا لو نہیں

بات جو ہم چاہتے ہیں سو تو ہے تم میں سجن

بے دہن کہتے ہیں تو کیا ڈر کہ تم کو گو نہیں

آبروؔ ہے اس کوں کیوں کر اس طرح کا جانیے

تم تو کہتے ہو پر ایسا کام اس سیں ہو نہیں