Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

حسن کی کم نہ ہوئی گرمئ بازار ہنوز

عبدالعلیم آسی

حسن کی کم نہ ہوئی گرمئ بازار ہنوز

نقد جان تک لیے پھرتے ہیں خریدار ہنوز

اپنی عیسیٰ نفسی کی بھی تو کچھ شرم کرو

چشم بیمار کے بیمار ہیں بیمار ہنوز

طائر جاں قفس تن سے تو چھوٹا لیکن

دام گیسو میں کسی کے ہے گرفتار ہنوز

ہم بھی تھے روز ازل صحبتیں بزم الست

بھولتی ہی نہیں وہ لذت گفتار ہنوز

ساتھ چھوڑا سفر ملک عدم میں سب نے

لپٹی جاتی ہے مگر حسرت دیدار ہنوز

کیا خراباتیوں کو حضرت عاصی نہ ملے

کہ سلامت ہے وہی جبہ و دستار ہنوز