Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

آزادی شمشیر کے اعلان پر

Allama Iqbal (1877–1938)

سوچا بھی ہے اے مردِ مسلماں کبھی تُو نے

کیا چیز ہے فولاد کی شمشیرِ جگردار

اُس بیت کا یہ مصرعِ اوّل ہے کہ جس میں

پوشیدہ چلے آتے ہیں توحید کے اسرار

ہے فکر مجھے مصرعِ ثانی کی زیادہ

اللہ کرے تجھ کو عطا فقر کی تلوار

قبضے میں یہ تلوار بھی آجائے تو مومن

یا خالدِؓ جانباز ہے یا حیدرؓ کرار