حکیم نطشہ
Allama Iqbal (1877–1938)حریفِ نکتۂ توحید ہو سکا نہ حکیم
نِگاہ چاہیے اسرارِ ’لا اِلہ‘ کے لیے
خدنگِ سینۂ گردُوں ہے اُس کا فکرِ بلند
کمند اُس کا تخّیل ہے مہرو مہ کے لیے
اگرچہ پاک ہے طینت میں راہبی اُس کی
ترس رہی ہے مگر لذّتِ گُنہ کے لیے
Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →
حریفِ نکتۂ توحید ہو سکا نہ حکیم
نِگاہ چاہیے اسرارِ ’لا اِلہ‘ کے لیے
خدنگِ سینۂ گردُوں ہے اُس کا فکرِ بلند
کمند اُس کا تخّیل ہے مہرو مہ کے لیے
اگرچہ پاک ہے طینت میں راہبی اُس کی
ترس رہی ہے مگر لذّتِ گُنہ کے لیے