Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

دل اب اس دل شکن کے پاس کہاں

بیاں احسن اللہ خان

دل اب اس دل شکن کے پاس کہاں

چیل کے گھونسلے میں ماس کہاں

صبر بیمار عشق کی ہے دوا

پر طبیعت سے میری راس کہاں

صبح آنے کا اس کے وعدہ ہے

مجھ کو پر رات بھر کی آس کہاں

دشمن جاں کو دوست سمجھا میں

وہ کہاں میں کہاں قیاس کہاں

کیا ہوا اس کو دیکھتے ہی بیاںؔ

ہوش کیدھر گئے حواس کہاں