Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

دستار فقیرانہ اک تاج سے افزوں ہے

واجد علی شاہ

دستار فقیرانہ اک تاج سے افزوں ہے

راہ طرح خم خانہ معراج سے افزوں ہے

ایسے ہی حکومت ہے ایسے ہی عبادت ہے

یہ شاہ فقیرانہ محتاج سے افزوں ہے

چلتے ہو پرستاں میں پریاں ہیں بہت شائق

اب حسن پری خانہ پھر آج سے افزوں ہے

کیا غم ہے چھلک جائے ساغر مرا اے ساقی

وہ تاکنا پیمانہ آماج سے افزوں ہے

پھر ہوئے فزوں دولت اخترؔ یہ دعا دے تو

یہ فقرۂ پیرانہ اک راج سے افزوں ہے