Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

آم

امین حزیں سیالکوٹی

ابا جب بازار سے آئے

آتے آتے آم بھی لائے

جتنے ہرے تھے سب کچے تھے

پکے ہوئے تھے نرم رسیلے

کچے تو تھے سخت اور کھٹے

دو دو آم دئے تھے ہم کو

دو آپا کو دو آدم کو

میرے آم بہت میٹھے تھے

آدم کے بالکل کھٹے تھے

آم کے نام نہ جانے کیا تھے

طوطا پری نیلم تھے کیا تھے

آم کی نظم امین حزیںؔ کی

پڑھ کے منہ میں آیا پانی