Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

دنیا

Allama Iqbal (1877–1938)

مجھ کو بھی نظر آتی ہے یہ بوقلمونی

وہ چاند، یہ تارا ہے، وہ پتھر، یہ نگیںہے

دیتی ہے مری چشمِ بصیرت بھی یہ فتویٰ

وہ کوہ، یہ دریا ہے، وہ گردُوں، یہ زمیں ہے

حق بات کو لیکن میں چھُپا کر نہیں رکھتا

تُو ہے، تجھے جو کچھ نظر آتا ہے، نہیں ہے!