Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

دیکھے بلبل جو یار کی صورت

Mirza Rafi Sauda (1713–1781)

دیکھے بلبل جو یار کی صورت

پھر نہ دیکھے بہار کی صورت

برق دیکھی ہو جس نے سو جانے

مجھ دل بے قرار کی صورت

دل ترستا ہے دیکھنے کو مرا

خنجر آب دار کی صورت

جو کوئی دیکھتا ہے روتا ہے

مجھ دل داغ دار کی صورت

وہی سوداؔ کے دل کی سمجھیں قدر

دیکھیں جو لالہ زار کی صورت