Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ذکر ایفا کچھ نہیں وعدہ ہی وعدہ ہم سے ہے

نسیم بھرتپوری

ذکر ایفا کچھ نہیں وعدہ ہی وعدہ ہم سے ہے

رات دن شام و سحر امروز فردا ہم سے ہے

ہم نہ کہتے تھے کہ یہ جور و جفا اچھی نہیں

پوچھ کچھ روز جزا اب تم سے ہے یا ہم سے ہے

دوسروں کے کہنے سننے پر نہ تم جاؤ نہ ہم

تم سے بس کہنا ہمارا ہے تمہارا ہم سے ہے

شرم وصل غیر سے اٹھتی نہیں اونچی نظر

درد سر کیسا یہ سب حیلہ بہانا ہم سے ہے

کون سی خوبی ہے ہم میں جس پر نازاں ہوں نسیمؔ

جو زمانے سے برا ہے وہ بھی اچھا ہم سے ہے