Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

رابطہ ہے مجھے شیشے سے نہ پیمانے سے

نہال سیوہاروی

رابطہ ہے مجھے شیشے سے نہ پیمانے سے

پھر وہ کیا بات ہے منسوب ہوں مے خانے سے

اہل مے خانہ سلیقے سے پئیں آب حیات

ورنہ پھر موت ہے چھلکے گی جو پیمانے سے

ایک عالم سے جدا مصلحتیں ہیں اس کی

کون ہر بات پہ الجھے ترے دیوانے سے

خرد آشوب ہے ہر نکتۂ عرفان حیات

اور بڑھتا ہے جنوں عقل کے بڑھ جانے سے