Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

دیتی ہے وحشت دل پھر مجھے تعبیر بہار

Yaas Yagana Changezi (1884–1956)

دیتی ہے وحشت دل پھر مجھے تعبیر بہار

جلوہ گر خواب میں رہنے لگی تصویر بہار

سلسلہ چھڑ گیا پھر دل کی گرفتاری کا

پھر نسیم آج ہلانے لگی زنجیر بہار

حسن اور عشق کی دنیا میں پڑے گی ہلچل

فتنہ انگیز و جنوں خیز ہے تاثیر بہار

تنگ آنے لگے دیوانے گریبانوں سے

کچھ تو اے دست جنوں چاہیے تدبیر بہار

دوڑی جاتی ہے گھٹا سوئے چمن بادہ کشو

پردۂ غیب سے ہونے لگی تدبیر بہار