Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

سب اختیار میرا تج ہات ہے پیارا

محمد قلی قطب شاہ

سب اختیار میرا تج ہات ہے پیارا

جس حال سوں رکھے گا ہے او خوشی ہمارا

نینا انجھوں سوں دھوؤں پگ اپ پلک سوں جھاڑوں

جے کئی خبر سو لیاوے مکھ پھول کا تمھارا

بتخانہ نین تیرے ہور بت نین کیاں پتلیاں

مج نین میں پوجاری پوجا ادھان ہمارا

اس پتلیاں کی صورت کئی خواب میں جو دیکھے

رشک آئے مج کرے مت کوئی سجدہ اس دوارا

تج خیال کی ہوس تھے ہے جیو ہمن سو زندہ

او خیال کد نہ جاوے ہم سر تھے ٹک بہارا