Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ساقی سے جو ہم نے مے کا اک جام لیا

Nazeer Akbarabadi (1735–1830)

ساقی سے جو ہم نے مے کا اک جام لیا

پیتے ہی نشے کا یہ سرانجام لیا

معلوم نہیں جھک گئے یا بیٹھے رہے

یا گر پڑے یا کسی نے پھر تھام لیا