Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

زمین و آسماں

Allama Iqbal (1877–1938)

ممکن ہے کہ تُو جس کو سمجھتا ہے بہاراں

اَوروں کی نگاہوں میں وہ موسم ہو خزاں کا

ہے سلسلہ احوال کا ہر لحظہ دِگرگُوں

اے سالکِ رہ! فکر نہ کر سُود و زیاں کا

شاید کہ زمیں ہے یہ کسی اور جہاں کی

تُو جس کو سمجھتا ہے فلک اپنے جہاں کا!