Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

سجن آویں تو پردے سے نکل کر بھار بیٹھوں گی

ہاشمی بیجاپوری

سجن آویں تو پردے سے نکل کر بھار بیٹھوں گی

بہانہ کر کے موتیاں کا پرونے ہار بیٹھوں گی

اونو یہاں آؤ کہیں گے تو کہوں گی کام کرتی ہوں

اٹھلتی ہور مٹھلتی چپ گھڑی دو چار بیٹھوں گی

نزک میں ان کے جانے کو خوشی سوں شاد ہوں دل میں

ولے لوگوں میں دکھلانے کوں ہو بیزار بیٹھوں گی

بلایاں جیو کا لے میں پڑوں‌ گی پاؤں میں دل سوں

ولے ظاہر میں دکھلانے کوں ہو اغیار بیٹھوں گی

کروں گی ظاہرا چپ میں غصہ ہور مان‌ ہٹ لیکن

سریجن پر تے جیو اپنا یہ جیو میں وار بیٹھوں گی

کنے کو چپ کتی ہوں میں ولے میں دل میں گھٹکی ہوں

نزک ہو ہاشمیؔ سوں مل کر آٹھوں پار بیٹھوں گی