Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

آپ وہ سب کی جان لیتے ہیں

نسیم بھرتپوری

آپ وہ سب کی جان لیتے ہیں

موت کو مفت سان لینے ہیں

دل بھلا عاشقوں کے پاس کہاں

آپ ہی چھین چھان لیتے ہیں

کیا کہوں کون جان لیتا ہے

وہ مرے مہربان لیتے ہیں

میکدے کے قریب ہم واعظ

تیری ضد سے مکان لیتے ہیں

اب تو یہ حال ہے نسیمؔ ان کا

جو میں کہنا ہوں مان لیتے ہیں