Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ستم میں بھی تو پہلو ان کی زینت کہ نکلتے ہیں

راز رامپوری

ستم میں بھی تو پہلو ان کی زینت کہ نکلتے ہیں

ہمارے خوں شدہ دل کو حسیں تلووں سے ملتے ہیں

شگاف سینہ سوراخ جگر چاک دل عاشق

محبت کی گلی سے سیکڑوں رستے نکلتے ہے

تمہاری مانگ کے عاشق ہیں شیخ و برہمن دونوں

یہ وہ رستہ ہے جس پر دوست دشمن ساتھ چلتے ہیں

کھٹک آج آنسوؤں کی دے رہی ہے یہ خبر مجھ کو

چبھے تھے دل میں جو کانٹے وہ آنکھوں سے نکلتے ہیں

میں اس الفت کے صدقہ ہوں میں اس نفرت کے قرباں ہوں

جگہ ہے رازؔ کی دل میں مگر صورت سے جلتے ہیں