Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

سرخ رو ہونے کے قابل کیا حنا تھی میں نہ تھا

نواب شاہجہاں بیگم شاہجہاں

سرخ رو ہونے کے قابل کیا حنا تھی میں نہ تھا

آپ کے قدموں کے نیچے اس کو جا تھی میں نہ تھا

دیکھتے کیا ہو ادھر گر زلف برہم ہو گئی

یہ سراسر حرکت باد صبا تھی میں نہ تھا

جل گئے اغیار سب محفل میں آنے سے مرے

اے پری یہ گرمیٔ آہ رسا تھی میں نہ تھا

کیوں نہ اس حسرت سے میرا شیشۂ دل چور ہو

باغ تھا ساقی تھا سبزہ تھا ہوا تھی میں نہ تھا