Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

شباب آیا کسی بت پر فدا ہونے کا وقت آیا

پنڈت ہری چند اختر

شباب آیا کسی بت پر فدا ہونے کا وقت آیا

مری دنیا میں بندے کے خدا ہونے کا وقت آیا

انہیں دیکھا تو زاہد نے کہا ایمان کی یہ ہے

کہ اب انسان کو سجدہ روا ہونے کا وقت آیا

خدا جانے یہ ہے اوج یقیں یا پستئ ہمت

خدا سے کہہ رہا ہوں نا خدا ہونے کا وقت آیا

ہمیں بھی آ پڑا ہے دوستوں سے کام کچھ یعنی

ہمارے دوستوں کے بے وفا ہونے کا وقت آیا

نوید سربلندی دی منجم نے تو میں سمجھا

سگان دہر کے آگے خدا ہونے کا وقت آیا