Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

شغل بہتر ہے عشق بازی کا

Wali Dakani (1667–1707)

شغل بہتر ہے عشق بازی کا

کیا حقیقی و کیا مجازی کا

ہر زباں پر ہے مثل شانہ مدام

ذکر تجھ زلف کی درازی کا

آج تیری بھواں نے مسجد میں

ہوش کھویا ہے ہر نمازی کا

گر نئیں راز عشق سوں آگاہ

فخر بے جا ہے فخر رازی کا

اے ولیؔ سرو قد کو دیکھوں گا

وقت آیا ہے سرفرازی کا