Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

شوخی سے کشمکش نہیں اچھی حجاب کی

عزیز حیدرآبادی

شوخی سے کشمکش نہیں اچھی حجاب کی

کھل جائے گی گرہ ترے بند نقاب کی

شیشے کھلے نہیں ابھی ساغر چلے نہیں

اڑنے لگی پری کی طرح بو شراب کی

دو دن کی زندگی پہ الٰہی یہ غفلتیں

آنکھیں تو ہیں کھلی ہوئی حالت ہے خواب کی

ہوتے ہی صبح وصل کی شب دیکھتا ہوں کیا

تلوار بن گئی ہے کرن آفتاب کی

آتا نہیں کسی پہ دل بد گماں عزیزؔ

جمتی نہیں کسی پہ نظر انتخاب کی