Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

شکست

Allama Iqbal (1877–1938)

مجاہدانہ حرارت رہی نہ صُوفی میں

بہانہ بے عملی کا بنی شرابِ الَست

فقیہ شہر بھی رُہبانیت پہ ہے مجبور

کہ معرکے ہیں شریعت کے جنگ دست بدست

گریز کشمکشِ زندگی سے، مَردوں کی

اگر شکست نہیں ہے تو اور کیا ہے شکست!