Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

شکر اس نے کیا لب پہ مگر نام نہ آیا

مرزا مائل دہلوی

شکر اس نے کیا لب پہ مگر نام نہ آیا

مرنا بھی مرا ہائے مرے کام نہ آیا

اللہ شب ہجر پھر ایسی نہ دکھائے

گھڑیوں تو مجھے یاد ترا نام نہ آیا

یہ طرز جفا کس سکھائی تھی ستم گر

سو ظلم ہوئے ایک بھی الزام نہ آیا

بت خانہ تو بت خانہ ہے اللہ ری قسمت

کعبہ سے بھی مائلؔ کبھی ناکام نہ آیا