Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

عالم کو اس نے نقش کف پا بنا دیا

بیخود موہانی

عالم کو اس نے نقش کف پا بنا دیا

یعنی بنا دیا کبھی گاہے مٹا دیا

ہوتی نہ تاب جلوۂ پنہاں کلیم کو

کیوں تو نے پردۂ رخ زیبا اٹھا دیا

پوچھا جو اس سے ہستئ عالم کے راز کو

ظالم نے اپنا نقش کف پا دکھا دیا

ہم ابتدائے سوز محبت میں جل بجھے

وہ شمع ہیں کہ شام سے مجھ کو بجھا دیا

گویا کہ ہم بھی نقش تمنائے غیر تھے

بننے نہ پائے تھے کہ کسی نے مٹا دیا