Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

آہ شب نالۂ سحر لے کر

Wahshat Kalkatvi (1881–1956)

آہ شب نالۂ سحر لے کر

نکلے ہم توشۂ سفر لے کر

شغل ہے نالہ کچھ مراد نہیں

کیا کروں اے فلک اثر لے کر

تیری محفل کا یار کیا کہنا

ہم بھی نکلے ہیں چشم تر لے کر

آپ میں نے دیا دل اس بت کو

جھک گئی شاخ خود ثمر لے کر

تھا قفس کا خیال دامن گیر

اڑ سکے ہم نہ بال و پر لے کر

وحشتؔ اس بزم میں رہے تھے رات

صبح نکلے ہیں درد سر لے کر